روٹی کا وزن 150 گرام، قیمت 30 روپے مقرر کی جائے، آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن

کوئٹہ (این این آئی) آل بلوچستان تندور ایسوسی ایشن کے صدر رضا محمد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں تندور کا کاروبار شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ روٹی کے وزن کو 150گرام کر کے قیمت30روپے مقرر کی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبوہوں گے ۔ یہ بات انہون نے اتوار کو آل بلو چستا ن تندو ر ایسو سی ایشن کے جنر ل سیکر ٹر ی حسن خا ن خلجی ، قا ری سمیع اﷲ ، کبیر خان مزاری، عبد المالک کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز آٹے اور گیس کی قیمتوں میں اضا فے نے تندو رکا کاربار کر نے والوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا ہے ہم بار بار حکومت سے ریٹ پر نظر ثانی کی درخواست کر چکے ہیں لیکن ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، انتظامیہ کی جانب سے تندور وں پربہمانہ جر مانے ، دکانوں کو سیل اور تندو روالوں پر تشدد ظلم کے متراف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلو چستان میں بھی روٹی کا ریٹ مقرر کیا جائے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ روٹی کے وزن کو 150گرام کر کے قیمت30روپے مقرر کی جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبوہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں