بلوچستان ہاؤس میں سابق ایم این اے کی اہلیہ پر حملے کا مقدمہ درج
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان ہائوس میں سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی اہلیہ پر حملے کا مقدمہ سابق وزیر بلوچستان حاجی طورخان اور ان کے 4 ساتھیوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔متن مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں سابق رکن اسمبلی کی بیوہ اپنے بیٹے سمیت کمرہ نمبر 202میں رہتی ہوں، گزشتہ روز 5 افراد زبردستی ہمارے سوئٹ میں داخل ہوئے۔ متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے میرے بیٹے اورمجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کی دھمکیاں دیں، میرا پہلے بھی ایک بیٹا قتل ہوچکا ہے، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر نیشنل اسمبلی میاں عطا قریشی کی اہلیہ مسز زاہدہ عطا قریشی نے بلوچستان ہائوس میں خود پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
Load/Hide Comments


