بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے صرف ایک رکن نے سرکاری گاڑی اور فلیٹ سرنڈر کردیا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان اسمبلی کے 65کے ایوان میں صرف ایک رکن اسمبلی نے اپنی سرکاری گاڑی اورفلیٹ سرنڈر کردی ۔واضح رہے کہ بلوچستان کی 11ویں صوبائی اسمبلی 12اگست کو تحلیل کردی گئی تھی جس کے بعد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے صوبائی وزراء،مشیروں ،پارلیمانی سیکرٹریز، کمیٹیوں کے چیئر پرسنز اور ارکان اسمبلی کو گاڑیوں اورفلیٹ کے علاوہ ایم پی اے ہاسٹلز میں رہائش ودیگر سے متعلق بقایات کی ادائےگی کیلئے مراسلہ ارسال کیاگیاتھا اس سلسلے میں گزشتہ روز 65کے ایوان میں صرف ایک سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل کی جانب سے گاڑی اور رہائش کیلئے استعمال ہونے والا فلیٹ سرنڈر کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں