بلوچستان کے5 اضلاع میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے پانچ اضلاع پشین، نوشکی، کچھی، قلات اور پنجگور میں آج خواتین کی مخصوص نشستوں، جو ووٹ کی برابری کی بنیاد پر خالی رہ گئی تھیں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو ا۔ مخصوص نشستوں پر پولنگ صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچوں اضلاع میں 5پولنگ اسٹیشنز، 5پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔ پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کے دوران 5 پریزائڈنگ افسران، 5 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران، 5 پولنگ افسران اور 3 سینئر اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران خدمات سر انجام دئے۔ مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدوارں کی تعداد 29 ہے جبکہ ٹوٹل ووٹروں کی تعداد 149 ہے۔یاد رہے کہ ڈیرہ بگٹی میں خالی رہ جانیوالی 3 خواتین نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں