قلعہ عبداللہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

قلعہ عبداللہ(آئی این پی ) ضلع قلعہ عبداللہ میں سڑک حادثہ ایک شخص جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل بازار کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص اختر جان ولد حاجی نصراللہ ساکن چر بادیزئی پشین موقع پر جاں بحق جبکہ محب اللہ بادیزئی سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں