قلات، لیویز نے بھنگ کی فصل تلف کردی

قلات(نمائندہ انتخاب) لیویز فورس قلات کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائی جاری، لیویز فورس نے قلات کے علاقے پندران میں بھنگ کی کھڑی فصلوں کو تلف کردیا ،تفصیلات کے مطابق لیویز اہلکاروں  نے کارروائی کرتے ہوئے کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی بھنگ کے کھڑی فصلوں کو تلف کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ منشیات معاشرے کے لئے ایک ناسور ہےجو نسلیں تباہ کر دیتا ہے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے کے لئے منشیات کیخلاف جنگ کا اعلان کیا ہے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں علاقے کے معززین سوشل ورکر صحافی برادری اور عوام لیویز فورس سے تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں