حکومت پانچ نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے۔ اپوزیشن کے پاس حکومت ہٹانے کے نمبر ہوتے تو آج لے آتے۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے بجٹ پاس نہ ہونے کے دعوے کہاں گئے؟ اپوزیشن لیڈر کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پہلے سے زائد ووٹ لئے۔ اپوزیشن 8 سے 9 لوگوں کا فائدہ چاہتی ہے اور کچھ نہیں۔
پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزرا کے اختلافی بیانات پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کچھ وزیروں کو شاید تفصیلات پتہ نہیں ہیں اور کچھ اعتراف نہیں کرنا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں