جو بیمار ہیں ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں، انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں، حکومت کا بڑا اعلان

معید یوسف نے کہا کہ جو مسافر کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات رکھتے ہوں وہ ٹیسٹ کروا کر ایئرپورٹ آئیں اور اگر علامات اب بھی موجود ہیں یا طبیعت بحال نہیں تو آپ کو سفر کرنے نہیں جائے گا اسلیے ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔اسی طرح اگر آپ کے اردگرد یا گھر میں کوئی ایسا شخص رہا ہو جو کورونا سے متاثر تھا تو ٹیسٹ اور قرنطینہ کے ذریعے پوری تسلی کرلیں اور اگر ذرا سا بھی خدشہ ہو تو ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں آپ کو سفر نہیں کرنے دیا جائے گا۔تاہم اگر آپ سفر کریں گے تو وبا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنیں گے اور اگر آپ کسی ایسے ملک جنہوں نے آنے والے مسافروں کے لازمی ٹیسٹ یا اس قسم کی کوئی اور شرط رکھی ہو تو آپ بغیر ٹیسٹ کے سفر نہیں کر پائیں گے اور اگر آپ کسی طرح چلے بھی گئے تو وہ آپ کو ایئرپورٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں