پہلے 9مئی واقعہ اور اب ملک دشمن عناصر آئی ایم ایف کو امداد کرنے سے روک رہے ہیں،عطا تارڑ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، یہ مٹھی بھر عناصر ہیں، احتجاج کرنے والے خود اتنا ٹیکس دیتے ہیں؟، انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ پاکستان سے بڑا ہے، ملک دشمن جماعت قوم کو امریکی سازش کہتی تھی، اب آئی ایم ایف کو کہہ رہے کہ امداد نہ دی جائے، آئی ایم ایف کو خط لکھا گیا شوکت ترین کی آڈیو سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی کی ایما پر سازش ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے وزیرخزانہ کے انتخاب کو بہترین قرار دیا، ہمیں جو ملک ملا اس پر اللہ کا شکر اداکرنا چاہیے۔نئی حکومت کے بعد دوست ممالک مثبت جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی۔عطا تارڑ نے کہا کہ کیا ٹیکس کا نیٹ نہیں بڑھنا چاہیے؟ کیا زیادہ وسائل والوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں آنا چاہیے؟عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن جماعت نے 9 مئی کیا، ملک دشمن جماعت عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔


