حالیہ بارشوں سے نقصانات کا جائزہ اجلاس، امداد شفافیت کے ساتھ فراہم کی جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیراقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے مکمل کر کے امداد صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو امداد کی فراہمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں