یوم پاکستان 23مارچ پر چینی اور آذربائیجان سمیت مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر مرکزی پریڈ میں مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، چین اور دوست ملک آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شامل ہیں۔یوم پاکستان پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراو¿نڈ میں مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ جاری ہے۔صبح سویرے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراو¿نڈ میں پاکستان رینجرز کے دستوں نے رینجرز ایگزی بیشن ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا، ڈرل کے دوران رینجرز کے دستوں نے ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو شاندار انداز میں شرکاءکے سامنے پیش کیا۔آرمی سکول آف میوزک کے دستے نے بھی سولو ڈرم کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں پر سحرطاری کر دیا۔تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت ملکی وغیرملکی شخصیات نے شرکت کی ہے۔صدر مملکت آصف علی زداری نے مسلح افواج کی مشترکہ مرکزی پریڈ کا معائنہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں