صدر آصف زرداری نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)صدر مملکت نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ”ہلال امتیاز”سے نواز دیا، ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیے گئے۔کپتان عبدالولی کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی، ایئرمارشل عبدالمعیدخان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیا، ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا، اس کے علاوہ میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز ، ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (عسکری) عطا کیا گیا۔میجر جنرل عمران اللہ، ریئر ایڈمرل جواد علی، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحٰق خٹک، میجرجنرل چوہدری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، میجر جنرل احسان علی اور میجر جنرل کامران نذیر ملک کو بھی ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں