وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے 11 رکنی بورڈ کی منظوری دے دی۔وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی۔سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کو چیئرمین بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسران شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کے جائیں گے۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کروادی گئی۔ پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا۔شہزاد دادد ،یوسف کھوسہ ،جاوید قریشی ، طیب ترین ، سید زبرمحی الدین اور نعیم اقبال خودمختار ڈائریکٹرز کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں