افغانستان کیساتھ تجارت اور عوامی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(این این آئی )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے پر عزم ہے، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام حملہ پاکستان چین دوستی کے دشمنوں نے کیا تھا،ایسے دہشتگرد حملے پاکستان کے تمام محاذوں سے دہشت گردی سے نمٹنے کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہیں، پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں،اسرائیل کے حمایتی فلسطینیوں پر کی جانے والی بربریت کو روکنے کےلئے زور اور امدادی ٹیموں کو غزہ کے تمام حصوں میں جانے کی اجازت دےں،بھارت جموں و کشمیر میں استحصالی منصوبوں کو ترک کرے، افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ بشام میں دہشتگرادانہ حملے کے بعد حکومت پاکستان چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں