مند ، شاعر ملا فاضل کی یاد میں تقریب، مرحوم نے بلوچی لوک داستان کو شاعری میں اجاگر کیا ، ڈپٹی کمشنر

مند (پ ر ) مند سول سوسائٹی ، کاروان ازم در گوبرد مند اور ملا فاضل لبزانکی مجسل مند کے زیر اہتمام ملا فاضل یادگیری پروگرام بنام شاعر گلزمین مبارک قاضی کا افتتاح کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی نے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈویڑن ڈاکٹر اسلم آزار ، ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابابگر بلوچ ، ڈی ایس پی تمپ عبدالستار بلوچ اور دیگر انکے ہمراہ تھے ، پروگرام کے منتظمین میر فدا حکیم رند اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مکران ڈویڑن نے کہا ہے کہ ملا فاضل بلوچی زبان کے عظیم کلاسیکی شاعر تھے انہوں نے بلوچی لوک داستان کو شاعری کی صورت میں اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ایسے دور پسماندہ علاقوں میں اس طرح کا پروگرام کا انعقاد اس بات کی دلیل ہے یہاں کے لوگ اپنے شعراءکو بے پناہ محبت کرتے ہیں۔جس میں بلوچی ادب کے عظیم شاعر مبارک قاضی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شاعری نے بلوچی ادب اور ثقافت پر لازوال نقوش چھوڑے ہیں اور ان کی شاعری کی جڑیں بلوچ معاشرے، اقدار اور روایات میں گہری ہیں۔ انہوں نے کوہ پشت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا دورہِ کیا اسکول کے ہیڈ مسٹریس نے ان کو اسکول کے مسائل بتائے اور کہا ہمارے یہاں 735 طالبات زیر تعلیم ہیں ، بدقسمتی سے مگر استانی بہت ہی کم ہیں ، اور 100 سے زیادہ بچیاں دھوپ پر بیٹھ کر پڑھائی کرنے پر مجبور ہیں ، کمشنر مکران نے یقین دہایانی کرائی کہ بہت جلد آپ کی اسکول کے مسائل کو بنیادی طور حل کروں گا۔ میر فدا حکیم رند نے ملا فاضل یادگیری پروگرام( بنام شاعر گلزمین مبارک قاضی)میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مبارک قاضی کی شاعری اور سماجی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچی زبان و ادب کے فروغ کے لیے مبارک قاضی کے عزم کو میڈیا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے،انہوں نے کہا ہم پچھلے چار سالوں سے ملا فاضل یادگیری پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں ، تین پروگرام میں مبارک قاضی ہمارے ساتھ تھا مگر آج وہ روحانی طور پر ہمارے ساتھ ہے جسمانی طور پر ہم سے جدا ہے۔ انہوں نے کہا ملا فاضل عظیم کلاسیکی شاعر تھے نہ صرف وہ بلوچی میں شاعر کرتے تھے بلکہ اس کو عربی اور فارسی شاعری میں مہارت حاصل تھا۔ انہوں نے کہا میں اپنی مدد آپ کے تحت پچھلے چار سالوں سے یہ پروگرام انعقاد کر رہا ہوں ، کوئی بھی ادارہ یا سرکاری سطح پر ہمیں کوئی تعاون حاصل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے میں شاعر ملا فاضل اور شاعر گلزمین مبارک قاضی کی شاعری پر روشنی ڈالی گئی ، دوسرے سیشن میں مشاعرہ منعقد ہوا جہاں معروف شاعر اعجاز بزگ، عنایت سلیم ، بابو بدر ، صدیق صلاح ، عرض محمد ناز، بہار علی گوہر ، میر عمر میر، زبیر مختیار سمیت دوسرے شاعروں نے اپنے کلام پیش کرکے داد وصول کیے۔ جبکہ تیسرے حصے میں محفل موسیقی میں بلوچی زبان کے مشہور و معروف فنکار و گلوکار عارف بلوچ، شاہ جہان داو¿دی، اصغر ادینہ، گلاب جمعہ، نسیم مزار ، باقی سروزی اور پہلوان عظیم نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے یہ پروگرام ہر سال میر فداحکیم رند اپنے ذاتی اخراجات سے کرتے چلے آ رہے ہیں، پروگرام کے اختتام پر میر فدا حکیم رند نے کمشنر مکران سعید احمد عمرانی کو ملا فاضل یادگیری شیلڈ بھی پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں