کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گرمی ہوتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھا دیا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث طلبہ کو امتحانات کی تیاری میں پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کرگیا ہے، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، بھینس کالونی کے مکین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔ قائدآباد، ملیر، گڈاپ، گلشن معمار اور سرجانی ٹاﺅن کے مکین بھی گھنٹوں بجلی سے محروم ہیں۔ اورنگی ٹاﺅن، بلدیہ ٹاﺅن، کیماڑی، لیاقت آباد، ایف سی ایریا اور کریم آباد میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لیاری، اولڈ سٹی ایریا، محمودآباد، منظورکالونی اور اعظم بستی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ رات 12 سے صبح 6 بجے کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک 71 فیصد علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول ویب سائٹ پر موجود ہے، جہاں کنڈے ہیں یا بلوں کی عدم ادائیگی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں