خضدار کے علاقے کرخمیں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے، حکام

خضدار (این این آئی) خضدار کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا ۔پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار اللہ رکھیہ شہید ہوگیا ۔واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں