ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کی کمی

ویب ڈیسک : ملک میں اگلے 3 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویڑن کے اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم ڈویڑن کے اعلامیے کے مطابق ا?ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 19 تا 21 ستمبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں