خضدار، گھوڑا چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق ، خواتین سمیت تین زخمی

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار کوشک کے مقام پرگھوڑا چوک کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے دو موٹر سائیکلوں سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آئی ہےپولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد اللہ بخش قوم چھٹہ کے نام سے ہوئی ہےجبکہ اس کا بھائی غلام نبی شدید زخمی ہےدوسری موٹر سائیکل پر سوار میاں سیف اللہ ولد دھنی بخش سکنہ توتک اور اس کی اہلیہ (ن)بھی زخمی ہوئی جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےحادثے کے بعد بس ڈرائیور چابیاں لے کر موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بس اور کلینر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیاگیااورخضدارپولیس حادثہ کے متعلق مزید تفتیش شروع کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں