کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ و گرد و نواح میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ، پولیس بے بس

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس تھانہ انڈسٹریل کیحدود میں سرکی و گردونواح میں اسٹریٹ جرائم میں بے پناہ اضافہ، دن دھاڑے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافے سے شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیںگزشتہ روز سرکی کلاں میں واقع گلی میں دوپہر کے 4:00 بجے موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوشوں نے بالاچ محمدشہی نامی لڑکے سے موبائل گن پوائنٹ پر چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقامی لوگوں کے مطابق مسلح افراد نے صرف ایک ہفتے کے دوران سرکی کلاں کی گلی کوچوں میں 7 موبائل فونز دو موٹر سائیکلیں اور تین افراد کو نقدی سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ بڑیچ مارکیٹ میں افغان مہاجرین سے جیب خرچی لینے میں مصروف عمل نظر آتے ہیں شہریوں کی اسٹریٹ کرائمز میں تشویشناک اضافے پر آئی جی پولیس بلوچستان کو درخواست دی ہے جس میں سرکی کلاں میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ کے ایس ایچ او اور مجاز حکام کو فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے