میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال بیکڑ میں پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت100 بڑی سرجریز مکمل ،صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،میر سرفرازبگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الحمد اللہ، میر غلام قادر بگٹی میموریل اسپتال بیکڑ میں ہنگامی اور پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، معاون اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، 24 گھنٹے فعال آپریشن تھیٹر کے باعث مقامی اور گردونواح کے مریضوں کو بروقت جراحی کی سہولت میسر آرہی ہے اور انہیں علاج کے لیے طویل سفر کرکے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑ رہا۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے قریب معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صحت کی سہولیات کو دور افتادہ علاقوں تک وسعت دے کر عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


