جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو اغوا کرلیا گیا۔مسلح افراد نے 2 موٹر سائیکلوں پر رات 2 بجے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار کو گھر سے اغوا کیا اور انہیں لے کر فرار ہوگئے۔ اسفندیار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف مقامات پرناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


