آواران کے تحصیل جھائو میں زیرِ تعمیر ٹی ایچ کیو ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں، تعمیراتی معیار پر سوالات اٹھ گئے
آواران(عبدالوحید شوہاز) تحصیل جھائو میں زیرِ تعمیر ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال کیمپ کی عمارت کی تکمیل سے پہلے ہی مرکزی دروازے کے قریب دیواروں میں نمایاں دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور مواد کی پائیداری پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔اہم نکات: عمارت کی مکمل تیاری اور باقاعدہ افتتاح سے قبل ہی دیواروں کا کریک ہونا ناقص میٹریل اور غیر معیاری حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی حلقوں اور شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زیرِ تعمیر حالت میں عمارت کا یہ حال ہے، تو فعال ہونے کے بعد یہاں مریضوں اور طبی عملے کی تحفظ و سلامتی کے حوالے سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ علاقائی عوام نے سیکرٹری صحت، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو (C&W) اور ضلع انتظامیہ سے فوراً نوٹس لینے، کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


