خضدار شہر کے اندر قائم ڈیری فارمز تعفن اور بیماریوں کی دعوت کا انتظام ہیں، اہل علاقہ کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار سٹی کے اندر قائم سینکڑوں ڈیری فارمز اہل محلہ کیلئے شدید اذیت اور وبال جان بن چکے ہیں گلی محلوں میں جگہ جگہ گوبر کے ڈھیرغلاظت اور ناقابل برداشت تعفن نے شہریوں کا جیناحرام کردیا ہے خضدارشہر کے وسط میں بھینسوں اور گائیوں کے باڑوں کی موجودگی سے نہ صرف ماحول آلودہ ہو رہاہے بلکہ گندگی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی بہتات نے بیماریوں کو بھی دعوت دے دی ہے سٹی میں سینکڑوں ڈیری فارمز کے مالکان جانوروں کی غلاظت کوگلیوں اور نالیوں میں بہا دیتے ہیں جس سے نکاسی آب کا نظام بند ہو جاتا ہے اور پورے محلے میں بدبو پھیل جاتی ہے بچوں بزرگوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے اور نمازیوں کو مسجد جانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہےعوامی حلقوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگومیں شکوہ کیا ہے کہ کئی بار متعلقہ حکام کو شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے محلہ داروں نے ڈپٹی کمشنر خضدار اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خضدار سٹی کے اندر قائم تمام ڈیری فارمز کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہریوں کو گندگی غلاظت اور تعفن سے نجات ملیں اور شہر کا ماحول صاف ستھرا بنایاجا سکے۔


