خضدار ، سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ، بولان مائننگ انٹر پرائزز کی عملی خدمات میں اہم کردار ہے، علاقہ مکین

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،فیروزآباد کے سرکاری تعلیمی ادارے آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہاں بولان مائننگ انٹرپرائزز (BME) نے ایک بار پھر عملی خدمت کا ثبوت دیتے ہوئے علاقے کے مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات کیلئے سکول ڈیسک فراہم کرکے علاقہ عوام کے دلوں کو جیت لیاہے یہ صرف لکڑی کے ڈیسک نہیں بلکہ فیروزآباد کے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں تفصیلات کے مطابق خضدارکے علاقہ فیروزآباد میں بی ایم ای نے یہ پیغام دیا ہے کہ حقیقی ترقی صرف سڑکوں اور عمارتوں کا نام نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری ہی اصل ترقی ہے گورنمنٹ بوائز سکول گل بھٹ میں منعقدہ تقریب میں بی ایم ای کے آپریشنز منیجر محمد ندیم، سینئر ایڈمن آفیسر احسن شاہوانی، مائن انجینئر شاہزیب خان، مائننگ آفیسر غلام فاروق قاضی،اور لیب اسسٹنٹ امداد مردوئی نے ہیڈ ماسٹر خیر محمد کی موجودگی میں طلبائ میں ڈیسک تقسیم کیے۔ اس موقع پر سماجی شخصیات عبدالسلام بلوچ، نذیر گزگی، یعقوب مردوئی اور وہاب مردوئی بھی موجود تھے ڈیسک ملنے پر طلباءکے چہروں پر خوشی دیدنی تھی اساتذہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولیات سے بچوں میں تعلیمی شوق اور خود اعتمادی بڑھتی ہے عوامی و تعلیمی حلقوں اور والدین نے بی ایم ای کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر ادارے بھی اسی جذبے سے کام کریں تو فیروزآباد کا تعلیمی معیار بدل سکتا ہے والدین نے امید ظاہر کی کہ بی ایم ای کا یہ سفر صرف ڈیسک تک محدود نہیں رہے گا بلکہ سکولوں میں پینے کی صاف پانی بجلی، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی اپنا کردار جاری رکھے گی اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جو ادارہ بچوں کے مستقبل کو سنوارتا ہے وہ دراصل پورے علاقے کا مستقبل مضبوط کرتا ہے ترقی وہی ہے جو عوام تک پہنچے اور سرمایہ کاری وہی ہے جو نسلوں کو سنوار دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں