سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سعودی اتحادی فورس بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ سعودی ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ایران حوثیوں کو سعودیہ پر حملوں کیلئے اہداف کی نشاندہی اور انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے،دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ریاض میں دو اور الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔
Load/Hide Comments


