آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ،رپورٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے بیچ آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف میں تجارتی جہازوں پر حالیہ دنوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔پانچ اکتوبر سے 11 اکتوبر کے درمیان 12 جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اس سے قبل والے ہفتے میں 10 جہازوں نے حملوں کی اطلاع دی تھی۔ گذشتہ اتوار کو ایک ہی روز میں چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جبکہ 12 اکتوبر کے بعد سے اب تک چار مزید حملوں کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔حملوں میں اضافے کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں گذشتہ ماہ دیکھی جانے والی بحالی کی رفتار بھی سست پڑ گئی ہے۔تاہم یہ ایک تخمینہ ہے، کیونکہ بعض رپورٹس میں حملے کی تاریخ درج ہے جبکہ بعض میں واقعے کی اطلاع دیے جانے کی تاریخ استعمال کی گئی ہے۔ تہران آبنائے ہرمز پر زیادہ کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کے تحت جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے گزرنے والے ا±ن ٹینکروں کی تعداد بڑھا دی ہے جنھیں وہ ایرانی حملوں سے بچاتے ہوئے اپنی نگرانی میں یہ آبی گزرگاہ عبور کروا رہی ہے۔ایران آبنائے ہرمز سے نسبتاً دور سمندری علاقوں میں بھی جہازوں پر حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ حملوں کے باوجود ’آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری آمد و رفت جاری ہے اور امریکی افواج اور علاقائی شراکت داروں کی مربوط حفاظت کے تحت جہازوں کی نقل و حرکت برقرار ہے۔‘رواں ہفتے کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے اور جمعہ کو برینٹ کروڈ کی قیمت 105.42 ڈالر فی بیرل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے