بلوچستان کی محنتی ، باصلاحیت اور باہمت خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،رائز پروگرم ، ویمن بازار خواتین کیلئے معاشی خودمختاری کے فنڈز اسی عزم کا حصہ ہیں، میر سرفرازبگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم بلوچستان کی محنتی، باصلاحیت اور باہمت خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہماری حکومت خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، ہنر مندی کے فروغ، کاروباری مواقع کی فراہمی اور پائیدار ذرائع معاش کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ "رائز” پروگرام، ویمن بازار، خواتین کے لیے معاشی خودمختاری کے فنڈ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیب اور کاروباری تربیت کے منصوبے اسی عزم کا حصہ ہیں۔ ہماری ترجیح ہے کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار، مالی وسائل اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں۔
Load/Hide Comments


