یوکرینی ڈرونز کا روس کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر پر حملہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ یوکرینی ڈرونز نے روس کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا، جو ملک کے سب سے بڑے بینک اور ٹیکنالوجی کمپنی ‘سبر بینک’ کی ملکیت ہے، تاہم اس حملے سے کمپنی کے آپریشنز (کام کاج) میں کوئی خلل نہیں پڑا۔وولگا دریا کے کنارے واقع ساراتوف کے علاقے میں ہونے والا یہ حملہ، روسی ٹیک گروپ ‘یینڈیکس’کے ڈیٹا سینٹرز پر گزشتہ ہفتے ہونے والے تین حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈیٹا مراکز پر روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کا جواب دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں