مطالبات کی منظوری تک امریکا سے جنگ جاری رہے گی، ایران کا دوٹوک اعلان
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران اپنے مطالبات منوائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گا تاہم وہ نہ غیرمعینہ مدت تک جنگ کا خواہاں ہے اور نہ ہی طویل مذاکرات میں الجھنا چاہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹیلی ویڑن خطاب میں کہا کہ ایران کا مقصد ایسا پائیدار دفاعی توازن قائم کرنا ہے جو مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی روک تھام کرسکے۔ تہران مذاکرات کے ذریعے اس ہدف کا حصول چاہتا ہے لیکن اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر لڑائی ختم کرنے پر آمادہ نہیں۔
Load/Hide Comments


