قلات بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ نوجوان جاںبحق

قلات(آن لائن) قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر سجاد سرپرہ ولد علی محمد سرپرہ کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے زرائع کے مطابق وہ ایس ایس پی موٹر وے عزیز سرپرہ، ایس ایس ٹی عبدالرحمن سرپرہ کے بھتیجے تھے مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں