ڈیرہ بگٹی میں 80کلو گرام وزنی دھماکہ خیزمواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا، پولیس
ڈیرہ بگٹی(این این آئی)ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور ایف سی نے 80کلو گرام وزنی دھماکہ خیزمواد ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک ڈبے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے سڑک کے کنارے رکھا ہوا تھا مشکوک چیز کی اطلاع ملنے پر پولیس ،ایف سی اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے ڈبے میں موجود 80کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیکر ناکارہ بنادیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے اڑانے کیلئے نصب کررکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


