ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جمعے کو ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، تاہم پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 400 روپے 67 پیسے سے بڑھ کر 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر (سنیچر) سے 2 نومبر (پیر) تک ہو گا۔
Load/Hide Comments


