پاکستان میں غربت مزید بڑھ گئی ، شر ح29فیصد تک ریکارڈ ،رپورٹ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد، غریب، امیر کا معاشی فرق بڑھ گیا۔پاکستان میں غربت کی شرح میں 2025ئ میں 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی فرق بھی بڑھ گیا۔2019ءمیں قومی سطح پر غربت کی شرح 22 فیصد تھی، جس میں 2025ءتک 7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بینک نے غربت میں اضافے کی وجہ مہنگائی اور اشیاءضروریہ کی بڑھتی قیمتوں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور مزدوروں کی کم ہوتی آمدن کو قرار دیا۔ان عوامل کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑا، پاکستان میں 2024ءکے دوران7 کروڑ26 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہے۔ رپورٹ میں امیر اور غریب کے درمیان معاشی عدم مساوات میں اضافے کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ عدم مساوات جانچنے کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 2018ءمیں 28 اعشاریہ 4 تھا، جو 2025 میں 32 اعشاریہ 7 ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان میں روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح 23 فیصد یعنی 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی ریکارڈ کی گئی۔


