کوئٹہ سے زاہدان کے لیے ایران ایئر کی پروازیں بحال، 80 مسافر زاہدان روانہ
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ اور ایران کے شہروں زاہدان و مشہد کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوگئے ہیں، جس کا بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام نے خیرمقدم کیا ہے۔ ایران ای¿ر کی پرواز IRA 0827 زاہدان سے کوئٹہ انٹرنیشنل ای¿رپورٹ پہنچی، جہاں سے 80 مسافروں کو لے کر زاہدان کے لیے روانہ ہوگئی۔کوئٹہ انٹرنیشنل ای¿رپورٹ پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر جنگیان دشتی بلوچ، سابق صدور محمد ایوب مریانی اور جمعہ خان بادیزئی، جنرل منیجر کوئٹہ ای¿رپورٹ خالد کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے ایران ای¿ر کی پرواز کے ذریعے آنے والے زاہدان چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے شہروں مشہد اور زاہدان کے لیے پروازوں کا افتتاح دسمبر 2025 میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کیا تھا۔ تاہم بین الاقوامی حالات کے باعث یہ دوطرفہ فضائی سروس کچھ عرصے سے معطل تھی، جو اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔فضائی رابطوں کی بحالی سے پاکستان اور ایران کے درمیان کاروباری روابط، تجارتی سرگرمیوں اور عوامی آمدورفت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کی تاجر برادری اور عوام نے کوئٹہ سے زاہدان اور مشہد کے لیے پروازوں کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں تجارتی و سفری سہولیات کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔


