قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد جبکہ سبی سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد
قلات(این این آئی) ضلع قلات کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔پولیس کے مطابق منگل کو قلات کے علاقے خالق آباد سے ایک نا معلوم شخص کی نعش ملی ہے جسے تشدد سے قتل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق نعش کو شناخت کے لیے آرایچ سی خالق آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔مزیدکاروائی جاری ہے ۔
دوسری جانب سبی کے قریب گولیوں سے چھلنی نا معلوم شخص کی لاش برآمد شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سیوی کی حدود لونی روڈ زراعت فارم کے مقام پر پولیس کو ایک نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق لاش گولیوں سے چھلنی ہے جس کو شناخت کیلئے سول اسپتال سبی مردہ خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


