جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا نواب مگسی ریسٹ ہاوس اور پولیس تھانہ پر راکٹوں سے حملہ اورفائرنگ
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جھل مگسی نفور کے علاقے نواب مگسی ریسٹ ہاوس اور پولیس تھانہ کوٹڑہ پر مسلح افراد کا راکٹ لانچر ز و دیگر ہتھیاروں سے حملہ شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا عوام میں خوف و حراس پھیل گیا وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد حسین مگسی میر جعفر خان مگسی سیکورٹی فورسز پولیس نفری و دیگر افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری حالات سخت کشیدہ پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کے علاقے نفور میں سابق وزیراعلی بلوچستان و سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کے نجی ریسٹ ہاو¿س پر نا معلوم مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا گیا جبکہ ریسٹ ہاو¿س میں موجود گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی پولیس کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچر داغے گئے شدید فائرنگ سے پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ساینس و ٹیکنالوجی نواب زادہ میر خالد حسین مگسی میر جعفر خان مگسی و مگسی قبیلے کے سینکڑوں مسلح افراد کے ہمراہ جاے وقوع پر پہنچ گئے اور واقعے کی بطلاع پر سیکورٹی فورسز پولیس کی بھاری نفری جاے وقوع پر روانہ ہوگئی ہے پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور حالات سخت کشیدہ بتاے جارہے ہیں مسلح افراد نے جھل مگسی پولیس تھانہ کوٹڑہ پر بھی حملہ کیا اور فایرنگ کا سخت تبادلہ ہوا ہے پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ضلع بھر کے تمام راستون کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔


