تربت ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25 افغان باشندے گرفتار، ایک خاتون اور ڈرائیور زخمی

تربت( نمائندہ انتخاب) ایم ایٹ شاہراہ پر دشت کے علاقے میں ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک لینڈ کروزر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی نہ رکنے پر مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک افغان خاتون زخمی ہوگئیں، جبکہ گاڑی کا ڈرائیور عصاء ولد عبداللطیف، سکنہ میری بگ بھی زخمی ہوا۔ گاڑی میں 25 افغان باشندے سوار تھے، جنہیں مبینہ طور پر بارڈر ایریا منتقل کیا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران تمام افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔زخمی افغان خاتون اور گاڑی کے ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں