خضدار، سٹی ون فیڈر سمیت بولان کالونی و شہر کے بیشتر فیڈرز بند،رات تین بجے سے بجلی غائب
خضدار(بیورورپورٹ)خضدار،گرمی کے موسم میں خضدار کے مکینوں پر رات تین بجے بجلی بندکرکے قیامت ڈھادی گئی ہے خضدار سٹی ون فیڈر سمیت بولان کالونی خیرآباد اور شہرکے بیشتر فیڈرز کو رات اندھیرے کی نذرکر دیاگیاہے اور پورا شہر حبس و گھٹن کی چادر میں لپٹ گیاکمروں کے پنکھے خاموش اور فرش چھتیں تندور بن گئی ننے بچے گرمی کی شدت سے بلک اٹھےبزرگ مریضوں کی سانسیں اکھڑ گئی اور خواتین بے بسی سے اپنے گھروں میں پسینے سے شرابور ہوتی رہےمچھروں کی خطرناک بہتات نے رات کی تاریکی کو مزید اذیت ناک بنا دی ہے نیند کو ترسے لوگ رات بھر کروٹیں بدلتی رہی اور فجر کی اذان تک جاگتے رہیں خضدارکے شہریوں کا مبینہ طورپرالزام ہے کہ واپڈااکثرگرمی کے مہیوں میں واپڈا پر کئی سالوں سے قابض ایس ڈی او لائن سپرنٹنڈنٹ کی ملی بھگت سے شہرکی بجلی بچاکر ماربل فیکٹریوں کو فراہم کی جارہی ہے عوام کا جینا حرام کردیاہے تاکہ مخصوص مفاد پرستوں کی فیکٹریوں کے پہیے چلتے رہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہےجب سے واپڈا خضدارکے آفیسرکا یہاں پوسٹنگ ہوئی ہے ان کا ہٹ دھرمی اور معاندانہ رویہ شہریوں کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکاہےرات تین بجے بجلی بند کرکے صبح دس بجے فراہم کرنا کھلا ظلم ہے مسلسل 7 گھنٹے تک شہر کو اندھیرے میں رکھنا کسی زیادتی سے کم نہیں دن کی گرمی تو کسی طرح برداشت ہو جاتی ہے مگر رات کا سکون چھین لینا انسانیت پرحملہ ہےعوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور وفاقی وزیر توانائی چیف کیسکو بلوچستان سے فوری نوٹس لینے اور لائن سپریڈنٹ کو فوری ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ کیاگیا۔


