پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا، افغان عبوری حکومت
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان عبوری حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، توقع ہے سعودی عرب اس معاملے میں اہم کردار ادا کرے گا۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان سے بات چیت اور تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، تنازعات حل کرانے کے لیے سعودی عرب سمیت تمام ممالک کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔سعودی عرب سے توقعات ہیں کہ دوست ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے، سعودی عرب اس معاملے میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔ افغان عوام کے دل میں بھی سعودی عرب اور دونوں مقدس مساجد کے لیے بہت محبت اور احترام ہے، امید ہے سعودی حکام ثالثی کی اپنی کوششیں مو¿ثر انداز میں جاری رکھیں گے، امید ہے سعودی حکام افغانستان اور پاکستان کے درمیان موجود مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں گے، ہم سعودی عرب کے فیصلوں اور اس کی ثالثی کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان بارہا واضح کر چکا ہے کہ افغانستان سے ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والی کالعدم د تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں۔


