پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ایئرپورٹ کے قریب مسافر بسوں کے درمیان تصادم، دو افراد جاں بحق، چار شدید زخمی
پسنی (نامہ نگار)پسنی مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ایئرپورٹ کے قریب دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد جان بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک مسافر گاڑی روڈ سے نیچے جاگری ہے۔حادثے میں ایک بس کا ڈرائیور جان بحق ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس گوادر سے کراچی اور دوسری بس کراچی سے مسافر پسنی میں اتار کر گوادر کی طرف آرہی تھی۔
Load/Hide Comments


