پنجگور کے علاقے کلگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص قتل، دوسرا زخمی
پنجگور (نمائندہ انتخاب)پنجگور کے علاقے کلگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص جان بحق ایک زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جلیل احمد جاں بحق،جبکہ احمد نامی شخص زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے
دوسری جانب پنجگور کے علاقے جاوید چوک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے راہگیر بچہ زخمی پولیس ذرائع کے مطابق جاوید چوک کے قریب فائرنگ سے خوشی اللہ نامی راہگیر بچہ زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس کےچھاپے جارہی ہے
Load/Hide Comments


