آئس لینڈ کی وزیر خارجہ کا اخلاقی بزدل کہے جانے پر نیتن یاہو کو جواب
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب شروع ہوتے ہی متعدد ممالک کے سفارتکاروں نے جب جنرل اسمبلی ہال سے واک آو¿ٹ کیا تو نیتن یاہو نے سٹیج سے ان سب کو Moral Cowards یعنی اخلاقی طور پر بزدل قرار دیا ۔ جس پر آئس لینڈ کی وزیر خارجہ نے جوابا کہا کہ ہم نے سنا کہ سٹیج سے ہمیں اخلاقی بزدل کہا گیا، میرے لیے بزدل وہ ہیں جو امن کے لیے بیٹھنے سے مزاکرات سے انکار کرتے ہیں، وہ لیڈر بزدل ہیں جو لوگوں کو اشد ضرورت ہونے کے باوجود ان تک انسانی امداد نہیں پہنچنے دیتے، اخلاقی بزدل وہ ہیں جو مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


