ریاض ایئر پورٹ پر حوثیوں کے دو حملوں میں پائلٹ سمیت تین افراد جان سے گئے، سعودی ائیرلائن کے طیارے کونشانہ بنایا گیا
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعے کو تصدیق کی ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو حملے کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔عرب نیوز کے مطابق پہلے حملے میں ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ دوسرے حملے میں سعودیہ ایئر لائنز کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔سعودیہ ایئر لائنز نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ان کے پائلٹ کیپٹن حمود علی الکلثمی ہلاک ہو گئے۔سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ’واقعات کے پیش آتے ہی ہنگامی امدادی ٹیموں اور متعلقہ حکام نے منظور شدہ طریق کار اور منصوبوں کے مطابق فوری کارروائی کی۔‘اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں تین سعودی شہری ہلاک ہوئے جبکہ متعدد شہریوں اور رہائشیوں کو معمولی اور شدید زخم آئے جنہیں فوری طور پر ضروری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


