مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات کریں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے