متحدہ عرب امارات، آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، ام القوین کے تمام ساحل عارضی طور پر بند

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج کے باعث سمندری آلودگی پھیلنے کے بعد ام القوین کے تمام ساحل اور ساحلی علاقے عارضی طور پر بند کر دیے گئے۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے مطابق نگرانی کے نظام نے تیل کے اخراج کا پتہ لگایا، جس کے بعد شارجہ، عجمان اور ام القوین کے رہائشیوں نے غیر معمولی بدبو کی شکایات بھی کیں۔خصوصی ٹیموں نے تیل کے پھیلاو¿ کو روکنے، متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لینے اور صفائی کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں، اس سلسلے میں مقامی اور وفاقی حکام کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔ ساحلی علاقوں کی بندش اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک تکنیکی ٹیمیں جائزہ مکمل کر کے عوام کے تحفظ اور سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کا تعین نہیں کر لیتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے