بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈ

دالبندین (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق دالبندین میں زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز دالبندین سے 15کلومیٹر مشرق میں تھا اور گہرائی 53 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے