جو سیاسی جماعت فورسز کےساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت جو خلوص کے ساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔ گورنر کے پی نے 160 ارب روپےکا تقاضا کیا جس کی وزیراعظم نے فوری منظوری دی، خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائےگا، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہی ترجیح ہے۔ دہشتگردی کو ختم کیے بغیر لوگوں کی زندگی کو بہتر نہیں کیاجاسکتا، دہشتگردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر جو شامل نہیں ہوگا وہ مائنس ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت ہو جو پورےخلوص کےساتھ فورسز کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی وہ مائنس ہوجائےگی۔ اس وقت 28 ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، نہ کوئی مسودہ سامنے آیا ہے، دہشتگردی کےخلاف پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں