بھائی کا بیان، خاندان نے لاتعلقی ظاہر کردی

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف ولد چکّا نے اپنی بہن ثمینہ کی گزشتہ چھ دنوں سے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔ویڈیو پیغام میں حنیف نے کہا کہ میری بہن ثمینہ 6 دنوں سے لاپتا ہے، ہم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ثمینہ کسی دیشت گرد تنظیم میں شامل ہوئی ہے تو اس کے اس اقدام سے میرا، میرے گھر والوں یا خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔حنیف نے اپنے خاندان کا مو¿قف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے