وفاقی حکومت کا مشکل چیلنجز کے باوجود وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی کی قیادت کو سراہنا قابل تحسین ہے،بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے حکومتِ بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہنا قابلِ تحسین ہے،دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت کی حکمتِ عملی اور مسلسل محنت کے اعتراف پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں، صوبائی حکومت مشکل چیلنجز کے باوجود وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے،دہشتگردی کے خلاف بلوچستان حکومت عملی اقدامات کے ساتھ مو¿ثر بیانیہ سازی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے حکومتِ بلوچستان تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون اور یکساں حکمتِ عملی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت امن و استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف عملی کارروائیوں تک محدود نہیں، مو¿ثر بیانیہ اور عوامی آگاہی بھی اس کا اہم حصہ ہے۔


